پیر, جون ۵, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home بین الاقوامی
امریکا کا حوثیوں کو دوبارہ’دہشتگرد گروپ‘ قرار دینے پر غور

امریکا کا حوثیوں کو دوبارہ’دہشتگرد گروپ‘ قرار دینے پر غور

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
21/01/2022
in بین الاقوامی
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کی انتظامیہ یمن کی حوثیوں کو دوبارہ ‘بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم‘ کے قرار دینے پر غور کررہی ہے، یہ اعلان گروپ کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں ڈرون اور میزائل حملوں کا دعویٰ کرنے کے بعد سامنے آیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن کا یہ تبصرہ امارتی سفارتخانے کے ٹوئٹ کے بعد کی جانے والی نیوز کانفرنس میں سامنے آیا، امارتی سفیر یوسف العطیبہ نے اپنے ٹوئٹ میں جوبائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ پیر کو ابو ظبی ائیر پورٹ اور تیل ڈپو پر کیے جانے والے حملے کے رد عمل میں تنظیم کو دوبارہ دہشت گرد قرار دیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کے طور پر امریکی فہرست میں شامل کیا جائے ، جہاں سے اس تنظیم کا نام تقریباً ایک سال قبل خارج کردیا گیا تھا۔امارتی مطالبے کے جواب میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ‘جواب یہ ہے کہ، یہ معاملہ زیر غور ہے‘۔تاہم امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ حوثیوں، یمن کی بین الاقوامی تسلیم شدہ حکومت اور سعودی قیادت میں فوجی اتحاد کے درمیان تصادم، جس کا تعلق یو اے ای سے ہے ختم کرنا ‘ بہت مشکل ہوتا جارہا ہے‘۔جوبائیڈن کا تبصرہ جنگ کو ختم کرنے کی پیش رفت میں کمی کی عکاسی کرتا ہے جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے ایک سال بعد اقوام متحدہ کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے امن مذاکرات میں پہل کی تھی تاکہ انسانی بحران سے بچا جاسکے جسے اقوام متحدہ نے دنیا ملک ترین قرار دیا ہے۔یو اے ای کی جانب سے جوبائیڈن کے تبصرے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے امارتی سفارت خانے نے ٹوئٹ کیا کہ ‘کیس واضح ہے شہریوں کے خلاف بلیسٹک اور کروز میزائل چلانا جارحیت برقرار رکھنے اور یمن کے شہریوں کی امداد رخ تبدیل کرنے کے مترادف ہے‘۔یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد الجبر نے ٹوئٹ کیا کہ ‘اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو حوثی تحریک کے لیے نرمی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ‘یہ نرمی دہشت گرد اداروں کو اسی طرح کا عمل کرنے کا حوصلہ فراہم کرے گی‘۔گزشتہ سال امن مذاکرات کے اقدامات کے لیے جوبائیڈن نے بطور خصوصی ایلچی تجربہ کار امریکی سفیر ٹیموتھی لنڈر کینگ کا تقرر کیا تھا، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں کیے گئے فیصلے پر بھی نظر ثانی کی تھی۔یاد رہے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے حوثی گروپ کو غیر ملکی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے ان پر مالیاتی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔واضح رہے پیر کو ہونے والے ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے، اس واقعے کی ذمہ داری حوثی گروپ نے قبول کی تھی۔ڈرون حملے پر سعودی قیادت میں اتحادی افواج نے اگلے ہی روز حوثیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا پر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تقریباً 20 افراد ہلاک ہوئے جن میں عام شہری بھی شامل تھے۔حوثی میڈیا اور مقامی افراد کے مطابق سال 2019 کے بعد یہ سب سے خطرناک حملہ تھا۔قومی سیکیورٹی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عطیبہ نے جوبائیڈن کے مشیر برائے قومی سلامت جیک سولیوان نے ‘واضح‘ مشاورت کی، گفتگو میں حوثی حملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔امارتی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اس موقع پر عطیبہ کے ہمرا یو اے ای کی سرفہرست انٹیلی جنس ایجنسی کے عہدیدار علی الشمسی بھی موجود تھے۔جوبائیڈن کے تنظیم کو دہشتگرد قرار دینے کے فیصلے پر امارتی سفارت خانے نے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں کہا گیا کہ عطیبہ نے سولیوان کے ساتھ اپنی ملاقات میں حوثی تنظیم کو دہشتگرد قرار دینے پر زور دیا تھا۔ادھر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکی خصوصی ایلچی ٹیموتھی لنڈر کنگ نے امن مذاکرات کو ازسرِنو شروع اور بڑھتے ہوئے تشدد کو ختم کرنے کے لیے خلیج میں نئے میشن کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہا خصوصی ایلچی ‘نئے سال میں فریقین پر عسکری کشیدگی ختم کرتے ہوئے یو این کی قیادت میں ایک جامع امن مرحلے میں شرکت کرنے پر دباؤ ڈالیں گے‘۔پینٹاگون نے کہا کہ امریکی سیکریٹری دفاع لوئیڈ آسٹن نے گزشتہ روز ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ‘ اس موقع پر آسٹن نے جانوں کے ضیاع پر تعزیت پر کا اظہار کرتے ہوئے تمام خطرات کے خلاف یو اے ای کی سرزمین کی سلامتی اور دفاع کے لیے اپنی مستحکم حمایت پر زور دیا۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

وزیر داخلہ امیت شاہ اور جے پی نڈا آج سے اترپردیش کی انتخابی مہم پر

Next Post

عالمی طاقتوں کاایران کے ساتھ مذکرات کی فوری بحالی پر زور

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
عالمی طاقتوں کاایران کے ساتھ مذکرات کی فوری بحالی پر زور

عالمی طاقتوں کاایران کے ساتھ مذکرات کی فوری بحالی پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
کشمیر میں موسم بہتری کی راہ پر گامزن، شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

کشمیر میں کئی روز تک نا سازگار رہنے کے بعد موسم میں بتدریج بہتری درج

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

کشمیر میں موسم بہتری کی راہ پر گامزن، شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

کشمیر میں کئی روز تک نا سازگار رہنے کے بعد موسم میں بتدریج بہتری درج

04/06/2023
امرناتھ یاترا ٹریک پر مرمتی کام 15 جون سے پہلے مکمل کیا جائے گا: بی آر او

امرناتھ یاترا ٹریک پر مرمتی کام 15 جون سے پہلے مکمل کیا جائے گا: بی آر او

04/06/2023
جموں و کشمیر میں ایک نئی صبح طلوع ہو رہی ہے/راجیو رائے بھٹناگر

جموں وکشمیر میں میڈیکل ایجوکیشن میں بہت سدھار ہو رہا ہے: آر آر بھٹناگر

04/06/2023
لیفٹیننٹ گورنر کا سری نگر میں چوتھی ہیلی اِنڈیا سمٹ سے خطاب

شری امرناتھ جی یاترا: ہم یاتریوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں: منوج سنہا

04/06/2023

أخبار حديثة

کشمیر میں موسم بہتری کی راہ پر گامزن، شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

کشمیر میں کئی روز تک نا سازگار رہنے کے بعد موسم میں بتدریج بہتری درج

04/06/2023
امرناتھ یاترا ٹریک پر مرمتی کام 15 جون سے پہلے مکمل کیا جائے گا: بی آر او

امرناتھ یاترا ٹریک پر مرمتی کام 15 جون سے پہلے مکمل کیا جائے گا: بی آر او

04/06/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban