پارل// ہندوستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز شکھر دھون نے کہا ہے کہ چھٹے گیندبازی متبادل کے طور پر آل راؤنڈر وینکٹیش ایر کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں گیند بازی کرنے کی ضرورت نہیں پڑی واضح رہے کہ ہندوستان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ کے روز 31 رن سے ہار گیا ۔جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیمبا باوما اور ریسی وان ڈیر ڈوسن کی سنچریوں کی بنیاد پر 296/4 رن بنائے۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 204 رن کی مضبوط شراکت قائم کی۔جب ہندوستان کے اہم گیند باز درمیانی اوورز میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے تو سب کی نظریں اس انتظار میں تھیں کہ کب کپتان لوکیش راہل ڈیبیو کرنے والے ایر کو گیندسونپیں گے حالانکہ ایسا ہوا نہیں۔ اس سے یہ سوالات اٹھتے ہیں کہ جب وہ دائیں ہاتھ کے تیزگیندباز کو گیند سے اپنی صلاحیت کو ثابت کرنے کا موقع دینا نہیں چاہتے تو ہندوستان نے ایر کو پلیئنگ الیون میں کیوں شامل کیا۔دھون نے بدھ کے روز میچ کے بعد ورچوئل کانفرنس میں کیا کہ ایر کی ضرورت نہیں تھی۔ اسپنروں نے اچھا کام کیا کیونکہ وکٹ ٹرن ہورہی تھی۔ اس لئے ان کی ضرورت نہیں تھی۔ جب درمیانی اوور میں وکٹیں نہیں گریں تو اہم گیندبازوں کو کامیابی دلانے کے لئے واپس لانے کا منصوبہ تھا۔ لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی اس لئے اسپنروں کو واپس لایا گیا۔پچ کے بارے میں پوچھے جانے پر دھون نے کہا کہ وکٹ سست تھی اور ساتھ ہی تھوڑا سا ٹرن بھی دیا۔ ہم نے اچھی شروعات کی تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ وکٹ سست تھی۔ اس میں گیند تھوڑا ٹرن بھی ہورہی تھی اس لئے جب آپ 300 رن کا تعاقب کررہے ہوتے ہیں توبیچ میں شاٹ کھیلنا اتنا آسان نہیں ہوتا ہے۔دریں اثنا روہت شرما کی غیر موجودگی میں ہندوستان کی قیادت کر رہے ہیں راہل نے کہا’’ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ہار سےسبق حاصل کرے گی۔ میچ کے بعد راہل نے کہا شکست سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ ہم نے واقعی اچھی شروعات کی، لیکن درمیان میں وکٹ نہیں لے سکے۔‘‘درمیانی اووروں میں شراکت نہ کرنے کے سلسلے میں میں بات کرتے ہوئے راہل نے کہا، ’’میں نے 20ویں اوور کے بعد بلے بازی نہیں کی، اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ پچ بدلی یا نہیں، لیکن وراٹ اور شکھر نے کہا کہ یہ وکٹ بلے بازی کے لئے سازگار تھی۔ ‘‘ہندوستان اور جنوبی افریقہ کا اگلا مقابلہ 21 جنوری کو پارل کے بولینڈ پارک میں ہوگا۔