جموں//چیئرپرسن مرکزی وزارتِ اَقلیتی امور وقف ترقیاتی کمیٹی ڈاکٹر درخشاں اَندرابی نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ڈاکٹر درخشاں اَندرابی نے خطے میں صنعتی شعبے کی ترقی سے متعلق یوٹی اِنتظامیہ کے حالیہ اِقدامات کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکر یہ اَدا کیا۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میںمنشیات کی بدعت سے نمٹنے کے لئے ایک جامع روڈ میپ وضع کرنے ، جموںوکشمیر کے قصبوں اور شہروں میںکوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے اور علاج کی نئی پالیسی کے علاوہ سیب کاشت کاروں کے مسائل کے بارے میں بھی اَپنے خیالات اور تجاویز کا اِشتراک کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی کی مجموعی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے اَپنی قیمتی آرأ پیش کرنے کے لئے ڈاکٹر درخشاں اَندرابی کی تعریف کی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی تجاویز پر غور کرنے کا یقین دِلایا۔