سری نگر//جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک سرگرم جنگجو کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چاڈورہ کے گامندر علاقے میں جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد 53 آر آر،181بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے جمعرات اعلیٰ الصبح مشترکہ طورپر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک سرگرم ملی ٹینٹ کو اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد سے حراست میں لے لیا گیا ۔ترجمان نے لشکر ملی ٹینٹ کی شناخت جہانگیر احمد نائیکو ولد غلام محمد نائیکو ساکن میمندر شوپیاں کے بطور کی ہے ۔اُن کے مطابق گرفتار جنگجو کے قبضے سے ایک پستول ، دو پستول میگزین اور 16گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 6/2022 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔