چنڈی گڑھ//عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج الزام لگایا کہ پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی عام آدمی نہیں ہیں بلکہ ایک بے ایمان آدمی ہیں۔مسٹر کیجریوال نے وزیراعلی چنی کے بھتیجے اور رشتہ داروں کے گھروں سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپوں میں کروڑوں روپے برآمد ہونے والی خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج ٹویٹر پر یہ تبصرہ کیا۔خبر کے مطابق ای ڈی کے چھاپوں میں بھوپیندر سنگھ اور اس کے ساتھی سندیپ کمار کے گھروں سے جائیداد کے کچھ دستاویزات اور 6 کروڑ روپے کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔