نئی دہلی// یوم جمہوریہ کی پریڈ کی جھانکیوں پر جاری تنازعہ کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کو خط لکھ کر یقین دہانی کرائی ہے کہ جھانکی کے انتخاب کا عمل مکمل طور پر ’’شفاف‘‘ ہے۔ ممتا بنرجی اور مسٹر ایم کے اسٹالن دونوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ان ریاستوں سے جھانکیوں کو شامل نہ کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ بنرجی نے وزیراعظم کو تحریر کئے گئے اپنے خط میں کہا تھا کہ وہ ریاست کی مجوزہ جھانکیوں کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں جگہ نہ دیے جانے سے ’’دکھی‘‘ ہیں۔تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے اسی طرح کے خط میں کہا تھا ’’میں سخت مایوس ہوں کہ ریاست تمل ناڈو کو آئندہ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کرنے کے موقع سے محروم کیا گیا ہے‘‘۔دونوں وزرا کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے مسٹر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ماہرین کی ایک کمیٹی تھیم، تصور، ڈیزائن اور اس کے اثرات جیسے مختلف پہلوؤں کی بنیاد پر جھانکیوں کے انتخاب پر حتمی فیصلہ کرتی ہے۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کوونڈ رنج کا اظہار کرتے ہوئےٹویٹ کیا ’’ ایک مشہور کارٹونسٹ نارائن دیبناتھ کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ انہیں متحرک افسانوی کردار تخلیق کیے ہیں جنہوں نے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبولیت حاصل کی ہے۔ ان کا انتقال بنگالی ادبی دنیا کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت‘‘۔مشہور کارٹونسٹ کے انتقال پر نائب صدر وینکیا نائیڈو نے ٹویٹ کیا ’’ان کا کیا گیا کام آنے والے وقتوں میں فنکاروں کو تحریک دیتا رہے گا۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری تعزیت‘‘۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے تعزیت کرتے ہوئے لکھا ’’معروف ہندوستانی مزاحیہ فنکار، مصنف اور مصور پدم شری نارائن دیبناتھ جی کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ ان کے تخلیق کردہ کردار کئی دہائیوں تک یادوں میں زندہ رہیں گے۔ اس دکھ کی گھڑی میری ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی‘‘۔اس دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے بھی دیبناتھ جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔