سری نگر//ترقی پسند ہندوستان کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں حکومت کے ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ اقدام کے تسلسل میں کلچر یونٹ سری نگر کے فن کاروں نے آج یہاں کے کمیونٹی ہال قمرواری میں اَپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ثقافتی پروگرام میں مشتاق احمد ساز نواز نے’ سازینہ‘ پیش کر کے اَپنے فن کا مظاہر ہ کیا ۔سامعین سنتور سازینہ سے محظوظ ہوئے اور فن کاروں فنکاری صلاحیت کو سراہا۔