جموں//27 جی 2 سی خدمات کیلئے حال ہی میں شروع کئے گئے ڈیجٹل فیڈ بیک سسٹم کو عوام کی طرف سے غیر معمولی رد عمل ملا ہے ۔ شہری بڑی تعداد میں مختلف محکموں کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف سرکاری خدمات کی درجہ بندی کر رہے ہیں اور خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنے تجربے کا اشتراک کر رہے ہیں ۔ موصولہ فیڈ بیک کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ محکمہ ریونیو کا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ، محکمہ صحت کا عمر کا سرٹیفکیٹ ، سماجی بہبود کا آئی جی این او اے پی ایس اور محکمہ صحت کا جسمانی طور پر چیلنج شدہ سرٹیفکیٹ جیسی خدمات کو فیڈ بیک میکنزم ( آر اے ایس ) پر بہت اچھا ردِ عمل مل رہا ہے ۔ توقع ہے کہ ای او ڈی بی ( کاروبار کرنے میں آسانی ) کے تحت تیار کی گئی تقریباً 130 مزید خدمات جلد ہی شامل کی جائیں گی ۔آر اے ایس ایک صاف دوست ڈیجٹل فیڈ بیک میکانزم ہے جو شہریوں کو ایس ایم ایس اور ویب لنک کے ذریعے ان کو پیش کی جانے والی خدمات کے بارے میں موثر تاثرات فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے جس سے شفافیت اور جوابدہی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ سرکاری محکموں کے پاس شہریوں کے تاثرات کا اندازہ لگانے کیلئے گرافیکل پوزر انٹر فیس ( جی یو آئی ) ہوتا ہے تا کہ ان کی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔ کمشنر سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ پریرنا پوری نے ڈیجٹل فیڈ بیک میکانزم کی پیش رفت کا جائیزہ لیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ یو ٹی انتظامیہ عوام کی ضروریات کیلئے جوابدہ ہے اور ریپڈ اسیسمنٹ سسٹم شہریوں کو فراہم کی جانے والی جی 2 سی خدمات کے معیار کی جانچ میں مدد کر رہا ہے ۔ انہوں نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ آنے والے وقتوں میں خدمات کو بہتر بنانے کیلئے عوامی آراء کا استعمال کریں ۔