جموں//جموںوکشمیر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( ایم ڈی اینڈ سی اِی او) شری بلدیو پرکاش ، جنہوں نے حال ہی میں جموںوکشمیر بینک کے پہلے ایم ڈی اینڈ سی اِی او کے طورپر شمولیت اِختیار کی، نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔بلدیو پرکاش نے لیفٹیننٹ گورنر کو بینکنگ سیکٹر میں جموںوکشمیر بینک کو سب سے آگے لے جانے اور اسے جموںوکشمیریوٹی کی معیشت کی ترقی میں کلیدی شراکت دار بنانے کے منصوبوں کے بارے میں جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایم ڈی اور سی اِی او سے کہا کہ وہ مختلف سکیموں اور اِنٹرونشنوں سے نوجوانوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے تمام اِمکانات تلاش کریں۔اِس کے علاوہ معیشت کے شناخت شدہ طبقات کے لئے ہدفی مدد کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے بینک کے کام کاج میں مسلسل بہتری لانے، تمام سطحوں پر شفافیت اور جواب دہی کوفروغ دینے کے لئے بینک ملازمین میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کی اعلیٰ اہمیت پر بھی زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایم ڈی اور سی اِی او پر زوردیا کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی کے لوگوں کو بہترین مالی خدمات فراہم کرنے میں لگن سے کام کریں اور ان کے آگے کامیاب دور کی خواہش ظاہر کی۔دریں اثنا ،چیف جنرل منیجرنیشنل بینک فارایگریکلچراینڈ رورل ڈیولپمنٹ (این اے بی اے آر ڈی) ڈاکٹر اَجے کے سود نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔ چیف جنرل منیجرنے لیفٹیننٹ گورنر کو اُن مختلف کاموں کے بارے میں جانکاری دی جن میں نبارڈ دیہی مالیاتی اِداروں کی کریڈٹ پلاننگ اور مضبوطی میں اہم کردار اَدا کر رہا ہے ۔ اِس کے علاوہ یوٹی حکومت کو دیہی اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ ( آر آئی ڈی ایف) ،فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز ( ایف پی اوز) اور دیگر ٹارگیٹیڈ اِنٹرونشنوںکے تحت اِس کی مدد میں قابل قدر تعاون فراہم کرنا ہے۔ڈاکٹر اَجے کے سود نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر کے لئے ’’یوٹی فوکس پیپر 2022-23‘ ‘ پیش کرنے کے لئے آنے والے’’ یوٹی کریڈٹ سمینار ‘‘ کی تیاریوں کے بارے میں بھی جانکاری دی جس میں زراعت اور اِس سے منسلک سرگرمیوں اور دیگر ترجیحی شعبوں کے تحت طبعی اور مالی اِمکانات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ جس کا اہتمام جموںوکشمیر یوٹی میں لیفٹیننٹ گورنر کی مجموعی رہنمائی میںکیا جارہا ہے۔