سری نگر//سری نگر کے قمر واری علاقے میں منگل کی صبح اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب سڑک پر ایک مشکوک بیگ کو دیکھا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قمر واری علاقے میں منگل کی صبح سڑک پر ایک مشکوک بیگ دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ بیگ دیکھتے ہی سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی اور بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بم ناکارہ بانے والی ایک ٹیم نے بیگ کو چیک کیا تاہم بیگ میں کوئی قابل اعتراض یا خطرناک چیز نہیں تھی۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ بعد از سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ سری نگر کے خواجہ بازار نوہٹہ علاقے میں چار روز قبل ایک مشکوک بیگ سے گرینیڈ بر آمد کیا گیا تھا جس کو بعد میں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم نے ناکارہ بنایا تھا۔