سری نگر//وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ درج ہوئی ہے جس سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی سے قدرے راحت نصیب ہوئی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 19 جنوری تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک عہدیدار کے مطابق وادی کشمیر میں 19 جنوری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔