سری نگر// جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز لگاتار بڑھ رہے ہیں اتوار کے روز 3499 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی جبکہ چھ مریض فوت ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز جموں وکشمیر میں 3499افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، صوبے کشمیر سے 2289 جبکہ جموں ڈویژن سے 1210ک ی رپورٹ مثبت آئی۔اعداد وشمار ظاہر کرتے ہوئے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں سب سے زیادہ 614 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں 463، بڈگام میں 404، پلوامہ میں 94، کپواڑہ میں 157، اننت ناگ میں 230، بانڈی پورہ میں 166، گاندربل میں 27، کولگام میں 127اور شوپیاں میں سات افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ جموں ضلع میں اتوار کے روز 556 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، اُدھم پور میں 126، راجوری میں 39، ڈوڈہ میں 20، کٹھوعہ میں 163، سانبہ میں 112، کشتواڑ میں 20، پونچھ میں 67، رام بن میں 18اور ریاسی میں 89افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔اُن کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 470 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔سرکار ی ذرائع نے مزید بتایا کہ فی الوقت جموں وکشمیر میں 15ہزار 883ایکٹیو کیسز ہیں جن میں صوبے کشمیر میں 9 ہزار 294اور جموں ڈویژن میں 6ہزار 589افراد شامل ہیں۔کورونا کے یومیہ معاملات میں لگاتار اضافے سے لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔