سری نگر//جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا ہے کہ لوگ ایس او پیز پر عمل کریں ورنہ سرکار سخت اقدامات اُٹھانے پر مجبور ہوجائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ کوچنگ مراکز اور تعلیمی نظام کی بحالی کا معاملہ سرکار کے زیر غور ہے۔ان باتوں کا اظہار مشیر موصوف نے کپواڑہ دورے کے دوران نجی چینل سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر سرکار نے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے ہیں۔انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ لوگ ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل کریں ورنہ سرکار سخت اقدامات اُٹھانے پر مجبور ہو جائے گی۔کوچنگ مراکز کے بحالی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مشیر فاروق خان نے بتایا کہ کوچنگ مراکز اور تعلیمی نظام کی بحالی کا معاملہ سرکار کے زیر غور ہے۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ سرکار نے اچھی پہل کی ہے جس کے تحت کیمونٹی کلاسز شروع کئے گئے جس سے طلبا کو بہت فائدہ ملا ہے۔ہیلپرس اور سپروائزرس کے بارے میں فاروق خان نے بتایا کہ سابقہ حکومتوں نے اُنہیں دھوکہ دیا ہے۔