سرینگر//ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر سے منسلک تمام ضلع اور سب ضلع ہسپتالوں میں فی الحال معمول کی طرح ہی او پی ڈی خدمات بحال رہیں گی۔ جبکہ مختلف قسم کی سرجریز بھی معمول کے مطابق ہی انجام دی جائیں گی۔جب کہ مختلف قسم کی سرجریز بھی معمول کے مطابق ہی انجام دی جائےگی۔ان باتوں کا اظہار ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیرنے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ضلع ہستپالوں میں معمول کے مطابق او پی ڈی سروس بحال رہیں گی ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ وادی کے دیگر ہسپتالوں میں تمام طرح کی او پی ڈیز اور جراحی کے عمل کو بند کر دیا گیا ہے،لیکن صحت و طبی تعلیم کے ایڈیشنل سیکرٹری کی ہدایت پر تمام اضلاع کے ہستپالوں میں معمول کے مطابق ہی او پی ڈیز فی الحال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ البتہ ضلع اور سب ضلع ہستپالوں میں داخلے سے قبل بیماروں اور تیمارداروں کے لیے آر اے ٹی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ای ٹی وی بھارت کے نمائدے پرویز الدین کے پوچھے گئے سوال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے کہا کورونا وائرس کی تیسری لہرکا مقابلہ کرنے کے لیے ہیلتھ سروسز کشمیر نے اپنے ضلع ہسپتالوں میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے،جہاں طبی اور نیم طبی عملے کو کووڈ کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھا گیا ہے وہیں ہسپتالوں میں بنا خلل آکسیجن کی فراہمی کویقینی بنایا گیا ہے۔