سری نگر// جموں و کشمیر میں پولیس نے سوشل میڈیا پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ہفتے کو بتایا کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے بونورہ کے باشندےمیر مشتاق کو پلوامہ تھانے میں درج ایک کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ایک پولیس افسر نے کہا، ’میر مشتاق سوشل میڈیا کے ذریعے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ اس کی سرگرمیاں ملک کی خودمختاری، سالمیت اورمرکزکے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے خلاف ہیں اور غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے والی ہیں۔ یہ ایسا جرم کرتا ہے جس سے عوامی امن اور ہم آہنگی میں خلل پڑنے کا خدشہ رہتا ہے‘۔انہوں نے کہا،’میر سوشل میڈیا پر مجرمانہ دھمکی دینے کے معاملوں میں، سائبر اسٹاکنگ اور سائبر بُلنگ میں بھی ملوث رہا ہے‘۔