شملہ//ہماچل پردیش میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے دو بڑے رہنما سریش کشیپ اور بی جے پی کے شریک انچارج سنجے ٹنڈن کے علاوہ ریاست کے وزیر تعلیم گوبند ٹھاکر بھی کورونا پوزیٹیو آئے ہیں۔قبل ازیں بی جے پی کے ریاستی صدر سریش کشیپ بھی کورونا پوزیٹیو پائے گئے تھے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انھوں نے لکھا ،’ابتدائی علامات ظاہر ہونے کے بعد میرا کورونا ٹیسٹ کیا گیا اور میری رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے، ڈاکٹروں کے تمام مشوروں پر عمل کرتے ہوئے سیلف آئسولیشن میں ہوں۔ وہ تمام لوگ جو پچھلے دنوں میرے ساتھ رابطے میں آئے وہ اپنا ٹیسٹ کروائیں اور طبی مشورے سے آئیسولیٹ کر لیں ۔اب بی جے پی حکومت میں وزیر تعلیم گووند سنگھ ٹھاکر بھی کورونا متاثرہ پائے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے خود ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی کے شریک انچارج سنجے ٹنڈن بھی متاثر پائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ریاست میں کورونا کی تیسری لہر آچکی ہے۔ ہر روز بڑی تعداد میں لوگ کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کی فعال تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہےجبکہ ریاست میں اب تک 3871 افراد کی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔ ضلع سرمور میں چھ ماہ کے کورونا سے متاثرہ بچے کی موت ہوگئی۔ یہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 3871 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت نے سیمپل کی تعداد بڑھا دی ہے۔اس دوران 12320 افراد کے سیمپل لیے گئے ہیں۔ اس دوران جمعرات کو، کیندریہ ودیالیہ حمیر پور کے پرنسپل، این آئی ٹی کے 23 طلبا کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ این آئی ٹی میں اب تک 300 سے زائد طلبا کورونا پوزیٹیو ہو چکے ہیں۔