سری نگر//گرمائی دار لحکومت سری نگر کے خواجہ بازار چوک نوہٹہ میں جمعے کے روز ایک پریشر ککر سے ایک گرینیڈ بر آمد کیا گیا جس کو بعد میں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم نے بغیر کوئی نقصان پہنچائے ۔ناکارہ بنا دیا سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے خواجہ بازار چوک نوہٹہ میں جمعے کے روز سیکورٹی فورسز نے ایک مشکوک بیگ دیکھا جس کے اندر کچھ تار دکھائی دے رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ بیگ کو دیکھنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کرکے بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ بیگ میں ایک پریشر ککر تھا جس میں ایک گرینیڈ رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔بم کو ناکارہ بنانے کے بعد علاقے میں ٹریفک کی نقل و حمل اور دیگر کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔