سری نگر//کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے جمعرات کے روز ضلع کولگام کے نیلو میں واقع پولیس کے ایس او جی کیمپ کا دوہ کرکے وہاں پولیس افسروں و اہلکاروں اور فوج و سی آر پی ایف کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے اس دوران کولگام پاریون میں جائے تصادم آرائی کا بھی دورہ کیا جہاں گذشتہ شب سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک پاکستانی جنگجو، ایک ایس او جی اہلکار ازجان جب کہ تین فوجی جوان اور دو عام شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔اس موقع پر ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اور ایس ایس پی کولگام بھی ان کے ہمراہ تھے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نیلو ایس او جی کیمپ میں پولیس افسروں، اہلکاروں، فوج اور سی آر پی ایف کے جوانوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد موصوف آئی جی پی شوپیاں اور پلوامہ گئے جہاں انہوں نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔