اتوار, اکتوبر ۱, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home کشمیر
وادی کشمیر میں چلہ کلان کے تیور مزید سخت،گلمرگ و پہلگام سرد ترین مقامات

کشمیرمیںخشک موسم کے بیچ زمستانی ہواؤں کا زور جاری، گلمرگ سرد ترین جگہ

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
13/01/2022
in کشمیر
0
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

سری نگر//وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ زمستانی ہواؤں کا زور برابر جاری ہے جس نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دو چار کر دیا ہے۔شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کو وادی کی سرد ترین جگہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں 16 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوسکتی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ہی متوقع ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات دجر ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائیبریا کے بعد دنیا کا دوسرا سردترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی21.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا وادی میں جمعرات کو بھی موسم خشک مگر ابر آلود رہا تاہم آفتاب نے بھی بادلوں کے اوٹ سے باہر نکلنے کی کامیاب کوششیں کیں۔شبانہ دارجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے بالائی علاقوں کی سڑکوں پر کہر لگنے سے صبح کے وقت گاڑیوں کو چلنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔چلہ کلان کی حکومت 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی اور اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوگا گرچہ اس کی حکومت کے دوران بھی بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم سردی کی شدت میں بتدریج کمی ہی واقع ہوگی۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

کولگام انکاونٹر ختم :مہلوک جنگجو کی شناخت پاکستان کے بابر بھائی کے بطور ہوئی/وجے کمار

Next Post

آئی جی پی کشمیر وجے کمارنے کولگام جائے تصادم آرائی کا دورہ کیا

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
آئی جی پی کشمیر وجے کمارنے کولگام جائے تصادم آرائی کا دورہ کیا

آئی جی پی کشمیر وجے کمارنے کولگام جائے تصادم آرائی کا دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
بلوچستان میں مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکہ‘، 52 افراد جاں بحق

بلوچستان میں مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکہ‘، 52 افراد جاں بحق

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

بلوچستان میں مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکہ‘، 52 افراد جاں بحق

بلوچستان میں مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکہ‘، 52 افراد جاں بحق

30/09/2023
موجودہ دور میں لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے/عمر عبدا للہ

عیدمیلادالنبی (ص)کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے:عمر عبداللہ

30/09/2023
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد ضبط:پولیس

کولگام میں پنجاب کے دو منشات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

30/09/2023
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک دو مارٹر شیل بر آمد

30/09/2023

أخبار حديثة

بلوچستان میں مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکہ‘، 52 افراد جاں بحق

بلوچستان میں مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکہ‘، 52 افراد جاں بحق

30/09/2023
موجودہ دور میں لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے/عمر عبدا للہ

عیدمیلادالنبی (ص)کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے:عمر عبداللہ

30/09/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban