سری نگر//جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر انعام الحق صدیقی نے آج یہاں اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں یوم جمہوریہ 2022ء کے موقعہ پر محکمہ اطلاعات کی جانب سے کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیاگیا۔جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر نے کہا کہ اِس قومی تقریب میں محکمہ کا ایک اہم کردار ہے اور اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر اِس بات کو یقینی بنائیں کہ محکمہ کی طرف سے کئے جانے والے اِنتظامات مناسب اور احسن ہوں۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اَپنے متعلقہ اَضلاع میں ثقافتی پروگراموں کا اِنعقاد کرتے ہوئے کووِڈ۔19 مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) اور متعلقہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر نے ڈی آئی اوز کو ہدایت دی ہ وہ اَپنے ضلع ترقیاتی کمشنران کے ساتھ مل کر یوم جمہوریہ تقریب کے بخوبی اِنعقاد اور اِس تقریب کی وسیع پیمانے پر تشہیر کو یقینی بنائیں۔اِس سے قبل اَفسران نے میٹنگ کو اِس موقعہ پر اَپنے اَپنے اَضلاع میں پیش کئے جانے والے پروگراموں کے علاوہ پبلک ایڈریس سسٹم کی تنصیب اور قومی تقریب کی کوریج کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈورٹائز منٹ موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن پی آر / ایف پی او کشمیر ، بڈگام ، بارہمولہ ، پلوامہ ، شوپیان ، اننت ناگ / کولگام ، بانڈی پورہ / کپواڑہ کے ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن اَفسران نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔