گاندربل//ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ گاندربل نے کرشی وِگیان کیندر ( کے وِی کے) گاندربل کے اشتراک سے ضلع گاندربل کے بھیڑو بکریوں پالنے والوں کے لئے آج سے مرحلہ وار طریقے سے تین روزہ کپسٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام کا اِنعقاد کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ( اے ڈی ڈی سی ) گاندربل مظفر احمد پیر نے ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر گاندربل کی موجودگی میںٹری نیز کے گروپ کو منی سیکرٹریٹ گاندربل سے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔چار مرحلوںمیں سے آج پہلے مرحلے میں ضلع کے مختلف علاقوں سے چالیس بریڈروں کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا گیا جنہیں کے وِی کے گاندربل میں سائنٹفک بھیڑ و بکریوں نسل کی پرورش اور ذیلی پیشے میں اِس کے کردار کے موضوع پر تین دِن تک تربیت فراہم کی جائے گی۔