جموں//وائس چیئرپرسن جے اینڈ کے کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ( کے وِی آئی بی ) ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے آج جموں و کشمیر کے وی آئی بی جموں کی خواتین ملازمین کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے وِی آئی بی مسرور احمد شاہ ، ڈویژنل آفیسر جموں تلک راج اور جموں صوبہ کی خواتین ملازمین نے شرکت کی۔پہلی بار کام کی جگہ پر خواتین کی جنسی ہراسانی ( روکتھام ، ممانعت اور اَزالہ ) ایکٹ 2013 کے تحت جموںوکشمیر سطح پر مقامی کمپلائنٹ / شکایت کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ شکایت موصوف ہونے کے 24گھنٹوں کے اَندر اَندر خواتین ملازمین کی شکایات کا مثبت طور پر اَزالہ کیاجاسکے۔دورانِ میٹنگ خواتین ملازمین نے وائس چیئرپرسن کے سامنے کچھ مسائل گوش گذار کئے جن کے جن اَزالے کا مطالبہ کیا۔ وائس چیئرپرسن نے ملازمین کو یقین دِلایا کہ اُن کے تمام جائز مطالبات کو کم سے کم وقت میں نمٹایا جائے گا۔