سری نگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے گارڈ گند علاقے میں ایک جواں سال نوجوان کو درخت سے لٹکتے ہوئے پایا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے گارڈ گنڈ علاقے میں پیر کے روز نوجوان کی لاش کو ایک درخت کے ساتھ لٹکتے ہوئے پایا گیا۔متوفی نوجوان کی شناخت سجاد احمد ڈار ولد فیاض احمد ڈار ساکن میر گنڈ کھنہ بل کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم اطلاع موصول ہوتے ہی جائے واردات پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کل شام گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلا تھا جس کے بعد اُس کا کہیں پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی جائے گی۔