سری نگر//سری نگر کے سنگرمال سٹہ سینٹر میں ایک دو منزلہ ریستوران آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہوگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے سنگرمال سٹی سینٹر میں اتوار کی شام نیرولاس ریستوران میں آگ نمودار ہوگئی۔انہوں نے کہ کہا کہ آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ کو قابو میں کرکے اس ہوٹل کے متصل دکانوں کا بچا لیا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ سے ہوٹل کو لاکھوں روپیوں کا نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔مذکورہ ذرائع نے کہا کہ آگ لگ جانے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔