سری نگر//جموں وکشمیر میں اتوار کے روز مزید 687 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 3مریض فوت ہوئے ہیں۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز جموں وکشمیر میں 687 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔اُن کے مطابق جموں صوبے میں 437 اور وادی کشمیر میں 250 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی۔انہوں نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں اتوار کے روز 131افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 42، بڈگام میں 50، پلوامہ میں 10، کپواڑہ میں دو ، اننت ناگ میں تین ، بانڈی پورہ میں چار ، گاندربل میں پانچ اور کولگام میں تین افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز جموں ضلع میں 292افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، اُدھم پور میں سات ، راجوری می بارہ ، ڈوڈہ میں بارہ ، کٹھوعہ میں 39، سانبہ میں 16، کشتواڑ میں ایک، پونچھ میں آٹھ، رام بن میں 25اور ریاسی میں 26افراد اس مہلک وائرس میں مبتلا پائے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں اتوار کے روز تین مریض کورونا سے فوت ہوئے۔طبی ماہرین کے مطابق جموں وکشمیر میں روزافزاں کورونا کے کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے جوکہ تشویشناک بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دس ماہ کے بعد پہلی مرتبہ جموں وکشمیر میں 687 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ۔اُن کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی اس مہلک وائرس سے بچا جاسکتا ہے اور اس کیلئے عام شہریوں کو انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون فراہم کرنا چاہئے۔