سری نگر//جموں وکشمیر کے ضلع کولگام کے حسن پورہ گاوں میں اتوار بعد سہ پہر سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف نے اتوار سہ پہر کے بعد ضلع کولگام کے حسن پورہ گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ جونہی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مشتبہ مقام کی اور پیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی۔اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک گاوں میں رک رک کر فائرنگ جاری تھی۔