سرینگر//بی ایس ایف نے جموںکشمیر میںعسکریت پسندی کے گراف کو کم کرنے اور حالات استوار کرنے میںاہم رول اداکیا ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ بارڈر سیکورٹی فورسز شمالی مشرق ریاستوں اور جموںکشمیر میں سرحدوں پر آج بھی بہترین خدمات انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے بی ایس ایف میں شامل ہوئے نئے افسران پر زور دیاکہ وہ قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے فرائض انجام دیں۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے BSF کے فورس میں شامل کئے گئے نئے افسروں کو تلقین کی ہے کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے دیانتداری، وقار وعظمت اور سچائی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔ انہوں نے آج گوالیارمیں ٹیکن پور میں بی ایس ایف اکادمی میں اسسٹنٹ کمانڈینٹ کی کنووکیشن پریڈ سے خطابکرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آج آپ نے اپنی زندگی قوم کے نام وقف کردی ہے، لہٰذا اب قومی مفاد آپ کی ترجیح ہونی چاہئے۔انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ بی ایس ایف نے جموں کشمیر میں جنگجوئوں کے خلاف موثر کارروائیاں انجام دیں ہیں اور جموں کشمیر کے حالات کو بہتر بنانے میں اس فورس نے اہم رول اداکیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج بھی سرحدی حفاظتی فورسز جموںکشمیر اور شمالی مشرق ریاستوں میں اپنے فرائض انجا م دے رہی ہے اور سرحدی کی حفاظت میں کوئی کمی نہیں رکھی جارہی ہے جس کے بدولت ہی ملک میں امن و سکون قائم ہے ۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اس فورس میں نئے بھرتی ہونے والے افسران سے تلقین کی ہے کہ وہ اس فورسز کی تاریخ کو برقراررکھتے ہوئے ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں۔