شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع/حکام
سری نگر//ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ برف باری اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سری نگر جموں شاہراہ پر جگہ جگہ پسیاں گر آئی ہیں جس کے پیش نظر اتوار کے روز شاہراہ دو طرفہ ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ کی مرمت کی خاطر جنگی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا ہے تاہم اس میں مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ٹریفک حکام کہنا ہے کہ شاہراہ کو قابل آمدورت بنانے کی خاطربیکن اہلکار دن رات کام میں لگے ہوئے ہیں۔اْن کے مطابق شاہراہ پر رامسو، کیفٹ ایریا موڑ اور دوسرے مقامات پر بھاری پتھر گر آئے ہیں جنہیں ہٹانے میں مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے۔بتادیں کہ ہفتے کے روز بھاری برف باری کے باعث جموں سری نگر شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند رہی۔شاہراہ پر کئی مقامات پر بھاری پسیاں اور مٹی کے تودے گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ کو کئی مقامات پر نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کے لئے کام شروع کیا گیا ہے۔