سرینگر//دبئی ایکسپو 2020 میں محکمہ سیاحت نے جموں و کشمیر کی صلاحیت کو ملک میں غیر متوازی اور تمام موسموں کی منزل کے طور پر فروغ دینے کیلئے زور دیا ہے ۔جموں و کشمیر کی سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے سیاحت کے سیکرٹری سرمد حفیظ نے ایکسپو کے مندوبین کے سامنے ایک پرذنٹیشن کے دوران مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پیش کی جانے والی سیاحتی مصنوعات کی نمایاں خصوصیات ، موسمی تفریق اور پر کشش مقامات پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے اسٹیک ہولڈرز اور محکمہ کی طرف سے پچھلے ایک سال کے دوران کی گئی سرگرمیوں کو بھی اس کے ساتھ شئیر کیا ۔ بی 2 بی میٹنگوں کی ایک سیریز میں سیاحت کے سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں سیاحتی مصنوعات کے اسپیکٹرم کو مزید وسیع کرنے کیلئے محکمہ سیاحت کی طرف سے اٹھائے گئے 75 معروف اقدامات کو شمار کیا ۔ انہوں نے خاص طور پر اوور آف بیٹ مقامات کے پروجیکشن کا ذکر کیا جس سے ایڈونچر سرگرمیوں جیسے ٹریکنگ ، اسکیٹنگ ، رافٹنگ وغیرہ کو مزید تقویت ملتی ہے اور مختلف قسم کے سیاحوں کو برقرار رکھنے کیلئے کھانوں ، ورثے اور ثقافت کا ایک مجموعہ بنایا جاتا ہے ۔ سرمد حفیظ نے جموں و کشمیر کے تارکین وطن کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں کے دوران انہیں متاثر کیا کہ وہ وہاں کی مقامی کمیونٹیز میں یو ٹی کی انفرادیت کو فروغ دیں اور خلیج اور مشرق وسطی کے خطوں میں جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ قدرت نے جموں و کشمیر کو بے پناہ صلاحیت سے نوازا ہے جس سے اس کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے بھر پور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ڈائریکٹر ٹورازم جموں وویکا نند رائے اور ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو میٹنگوں کے دوران سیکرٹری کے ہمراہ تھے ۔ یہ ملاقاتیں دبئی ایکسپو 2020 کی سرگرمیوں کا حصہ تھیں ۔ ایکسپو کے دوران انفراسٹرکچر ، رئیل اسٹیٹ ، سیاحت اور مہمان نوازی سے متعلق کئی معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔