سرینگر// جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کے صدر شیخ مظفر نے وادی کے اطراف و اکنا ف میں ہو رہی بر فبا ری کے پیش نظر انتظامیہ کو لوگوں کی راحت رسانی کے لئے متحرک رہنے کی تلقین کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھا ری بر فبا ری کے بیچ لوگوں کو بنیا دی سہولیات دستیا ب رکھی جا نی چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ جن میں راشن ،رسوئی گیس اور دیگر چیزیں شامل ہیں کی دستیا بی کو اولین تر جیح حاصل ہو نی چاہئے اور انتظامیہ کو اس حوالے سے متحرک رہنے کی ضرورت ہے ۔ایک بیان میں شیخ مظفر نے کہا ہے کہ پچھلے دوروز کے دوران وادی کے کچھ علا قوں کی رابطہ سڑکو ں سے ابھی بھی بر ف نہیں ہٹائی گئی ہے جس کے نتیجہ میں لوگوں کو عبور و مرور میں مسائل کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔شیخ مظفر نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھا ری برفبا ری کے پیش نظر سڑکوں سے برف ہٹائے جا نے والا کا م تر جیحی طور ہاتھ میں لیا جا نا چاہئے اور اس حوالے سے افرادی قوت اور مشینری کو متحرک کردینا چاہئے تاکہ لوگوں کومشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑ ے ۔دیہی اور دور دراز علاقوں میں راشن ،رسوئی گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیا بی کا مطالبہ کر تے ہوئے انہوں نے بیا ن میں کہا ہے کہ وادی کے کچھ علا قوں سے اشیا ئے ضروریہ کی قلت کی شکا یات موصول ہو رہی ہیں اور عام لوگوں کو ان اشیا ء کے حصول میں گوناگوں مشکلا ت جھیلنا پڑ رہے ہیں جس کا انتظامیہ خاص کر متعلقہ محکمہ کو فوری نو ٹس لے کر اس مسئلہ کے ازالہ کی کو ششیں شروع کر دینی چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر ہو ئی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو شام کے اوقات میں گھپ اندھیرے کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔شیخ مظفر نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی متاثر ہ علاقوں میں بجلی سپلائی کی بحالی کے لئے فوری اقداما ت کئے جا نے چاہئیں تاکہ لوگوں کو سردی کے ان ایام میں کسی حد تک راحت پہنچائی جا سکے ۔شیخ مظفر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی اولین تر جیح اس وقت لوگوں کی راحت رسانی کے لئے انہیں بنیا دی ضروریا ت دستیا ب رکھنا ہو نا چاہئے تاکہ سر دی اور برفباری کے دوران لوگ راحت کی سانس لے سکیں ۔