سرینگر//بھارت کسی بھی ملک کے ساتھ جنگ نہیں چا ہتا ہے تاہم ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچنے کی کوشش کی گئی تو بھر دندان شکن جواب دیا جائے گا کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ امن کا جواب امن سے ملے گا تو بات آگے بڑھے گی کیونکہ بقول انکے کشیدگی کے ماحول میں امن مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے ہیں۔ لکھنو کے دورے کے دوران کئی اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ بھارت ہر اقتصادی طور پر بھی سپر پاور بننے کی راہ پر گامزن ہے اور جلد ہی اسکو بھی حاصل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی میں بھارت کافی آگے پہنچ چکا ہے اور جب سے وزیر اعظم نریندر مودی والی سربراہی میں سرکار آئی ہے ہر چیز میں بدلائو آچکا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ چین ہو یا پاکستان بھارت کسی بھی ملک سے جنگ نہیں چاہتا ہے تاہم ملک کی سیکورٹی اور سالمیت پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیںکیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی بھی سپر پاور ملک بھارت کی سالمیت کو نقصان پہنچنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک میں پاکستان کے ساتھ ساتھ چین اور بنگلہ دیش بھی ہیں جن کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان اور چین کے ساتھ دیگر ہمسایہ ملک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر صاف کردیا ہے کہ اس کی سرزمین سے بھارت مخالف شدت پسندی کو بند کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرحد پر شدت پسندی کا خاتمہ کرنے کیلئے پاکستان کو اقدامات اٹھانے ہی ہونگے۔پڑوسی ممالک بالخصوص چین اور پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات کو حکومت کی پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر امن اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔