جموں//چیئرپرسن مرکزی وزارتِ اقلیتی اَموروقف ترقیاتی کمیٹی ڈاکٹر درخشاں اَندرابی نے ماہرین تعلیم کے ایک وفد کے ہمراہ آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ڈاکٹر درخشاں اَندرابی نے جموںوکشمیر کے تعلیمی شعبے میں حالیہ اِقدامات اور مستقبل کی اِصلاحات کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا۔ وَفد کے اَرکان نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ جموںوکشمیر یوٹی میں اِفادیت پر مبنی اور تعلیم کو فروغ دینے کے لئے تعلیمی اِقدامات کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے وَفد کے اَرکان کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے اُنہیں تعلیمی شعبے میں ان کی کوششوں کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی جانب سے ہرطرح تعاون کا یقین دِلایا۔اُنہوں نے طلباء کی ترقی کے لئے جدید ترین تکنیکی اِنٹرونشنوںکو شامل کرتے ہوئے این اِی پی۔2020 کے مطابق تعلیمی کو فروغ دینے پر زور دیا۔