سہیل میر نے حکو مت سے خدمات کی فوری بحالی کا کیا مطالبہ
سرینگر// دلت جن جا گرت مشن (ڈی جے ایم ) کے قومی جنرل سیکر ٹری اور انچارج برائے جموں وکشمیر سہیل احمد میر نے برفبا ری کی وجہ سے وادی کے اطراف و اکنا ف خاص کر دور دراز علا قوں میں پیدا ہو ئی صورتحال کے پیش ِ نظر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لوگوں کی راحت رسانی کے لئے فوری اقداما ت اُٹھا ئے اور ضروری خدما ت کی بحالی کو یقینی بنائے ۔ایک بیان میں سہیل احمد میر نے کہا کہ وادی کے متعدد دور دراز علاقوں میں بر فبا ری کی وجہ سے رابطہ سڑ کیں بند ہو گئی ہیں جس کے نتیجہ میں ان علاقوں میں اشیا ئے ضروریہ کی قلت ہو ئی ہے اورلوگوں کو گونا گوں مسائل و مشکلا ت سے دوچار ہو نا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے انتظامیہ خاص کر ڈویژنل کمشنر کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علا قوں کی سڑکوں سے برف کو فوری طور ہٹا لیا جا نا چاہئے تاکہ ضروری ساز وسامان کو ان علا قوں میں پہنچانے کے لئے راستوں کو کھو ل دیا جا سکے ۔سہیل احمد میر نے کئی علاقوں میں بر فبا ری کی وجہ سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو جا نے پر تشویش کا اظہا ر کیا ہے اور کہا ہے کہ بجلی کی عد م دستیا بی کے نتیجہ میں لوگوں کو گونا گوں مسائل و مشکلا ت سے دوچار وہ نا پڑ رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ٔ بجلی کے حکا م کو ان علا قوں میں بجلی سپلائی کی بحالی سے حوالے سے اقداما ت شروع کر نے چاہئیں تاکہ لوگوں کو زیا دہ دیر تک مشکلا ت کا سامنا نہ کر نا پڑ ے ۔سہیل احمد میر نے کچھ علاقوں میں راشن کی عدم دستیا بی کی شکایات کو لے کر بھی تشویش جتا ئی ہے اور حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علا قوں میں راشن اور دیگر قسم کے اشیائے خور د و نوش پہنچانے کے حوالے سے فوری نو عیت کے اقداما ت کئے جا نے چاہئیں تاکہ لوگ راحت کی سانس لیں ۔