جموں//سابق ایم ایل سی ظفر منہاس نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی اور ضلع شوپیان کے عمومی مسائل گوش گزارکئے۔ظفر منہاس نے لیفٹیننٹ گورنر کو شوپیاں کی کنڈی بیلٹ میں سڑکوں کے نیٹ ورک کو بڑھانے ، بجلی اور پانی کی فراہمی ، ڈی ایچ شوپیاں اور کیلر ہسپتال میں بہتر سہولیات اور عملے کی تعداد سے متعلق مختلف عوامی مطالبات سے آگاہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سابق ایم ایل سی کی طرف سے پیش کئے گئے مسائل کو بغور سنا اور انہیں یقین دِلایا کہ حکومت جموںوکشمیر یوٹی کے تمام علاقوں کی مساوی ترقی کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سابق ایم ایل سی کے ذریعے لائے گئے مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کرنے کے لئے غور کیا جائے گا ۔ اُنہوں نے سابق ایم ایل سی پر زور دیا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے اَپنی کوششیں جاری رکھیں۔