سرینگر//دلت جنجاگرت مشن(ڈی جے ایم) کے نیشنل جنرل سیکریٹری اور انجارچ جموں و کشمیر یو ٹی سہیل میر نےجموںوکشمیر کے لوگوں کو نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔اَپنے مبار ک بادی کے پیغام میں انہوںنے اُمید ظاہر کی کہ نیاسال پورے جموںوکشمیرکے لئے اَمن ، ہم آہنگی ، ترقی اور سماجی یکجہتی کی نوید لے کر آئے۔انہوںنے کہا ،’’ نئے سال کا آغاز اَمن اور خوشحالی سے ہو ، زندگی کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کے حصول کے لئے ہماری توانائی اورعزم کے جذبے کو زندہ کرے۔‘‘ انہوںنے جموںوکشمیر کے لئے اَمن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم نئے سال کی صبح کا خیر مقدم کرتے ہیں تو ہمیں اپنے خوابوں کی تعبیر کیلئے کوشش کرتے ہوئے گذشتہ سال کی کامیابیوں پر استوار کرنا چاہئیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال جموں و کشمیر کیلئے ایک نئی کرن لیکر آئےگا اور جموں و کشمیر کے عوام نے جن مسائل اور مصائب کا سامنا کیا ہے اب ان کو ان مسائل اور مشکلات سے نجات حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر ہمیں ان تمام بہادر دلوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنا چاہئیے جنہوں نے ہمارے مستقبل کیلئے اپنا حال قربان کر دیا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نے اُمید ظاہر کی کہ 2022ء جموںوکشمیر میں اَمن اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے گااور جموںوکشمیر یوٹی میں تیز تر ترقی کا دور کا آغاز ہوگا۔