سرینگر//بارہمولہ کے رہائشی عارف خان نے سرمائی اولمپک کھیل بیجنگ کے دو یونٹس میں کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کی، جس کے ساتھ ہی عارف دو اولمپک مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے بھارتی بھی بن گئے ہیں۔شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ٹنگمرگ علاقہ سے تعلق رکھنے والے عارف خان نے سرمائی اولمپک کھیل کے دو یونٹس میں کوالیفائی کرکے بھارت کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔دراصل گزشتہ ماہ بیجنگ کے لیے سلالم ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد، عارف خان نے آج گینٹ سلالم ایونٹ کے لیے بھی کوالیفائی کیا۔ جس کے ساتھ ہی عارف دو اولمپک مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں۔عارف کے اس کارنامے کی خبر جیسے ہی علاقہ میں پہنچی تو ہر طرف سے سیاسی، سماجی، ادبی اور دیگر تنظیموں سے وابستہ افراد نے عارف کو مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ اس نوجوان نے آج ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جو شاید کسی اور نوجوان نے نہیں کیا۔