جموں//سابق ایم ایل سی رومیش اروڑہ نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ سابق ایم ایل سی کے ساتھ چئیر مین توی اندولن چندر موہن شرما ، ریٹائیرڈ ڈائریکٹر اے آئی آر شمیندر کمار نے لوک تنتر سینانیوں کے متعلقہ مسائل کو پیش کیا اور ان کی مناسب پہچان کا مطالبہ کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت حقوق کے تحفظ اور سب کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے وژن کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبے پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا اور اس سمت میں ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔