کولکاتہ// بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کے چیئرمین اور انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گانگولی کووڈ19 سے متاثر پائے گئے ہیں سورو گانگولی کے خاندانی ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ بی سی سی آئی چیئرمین کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔گانگولی کو پیر کی دیر رات ووڈلینڈس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔