سری نگر//ڈائریکٹر جنرل اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ سوربھ بھگت نے آج یہاں اِمپارڈ مین کیمپس سری نگر میں ’’ نوڈل اَفسران کیلئے عوامی شکایات کے اَزالے ‘‘ پر ایک روزہ تربیتی کورس کا اِفتتاح کیا۔یہ پروگرام جے اینڈ کے امپارڈ نے’’ لیفٹیننٹ گورنر ( ایچ ایل جی ) ملاقات پروگرام ‘‘کے پس منظر میں منعقد کیا ہے جس میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا تھا کہ جموںوکشمیر یوٹی مختلف محکموں کی طرف سے شکایات کو نمٹانے کا بڑھتا ہوا فیصد قابل ستائش ہے۔تمام محکموں کی طرف سے شکایات کے معیاری نمٹانے کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ورنہ جے اینڈ کے انٹگریٹید گریوینس ریڈ یہرسل اینڈ مونیٹرنگ سسٹم ( جے کے آئی جی آر اے ایم ایس )کے قیام کی خلاف ورزی ہوگی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے نوڈل افسران اور تربیت کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوامی شکایات کے بروقت اور معیاری نمٹانے کو یقینی بنانے کے لئے ان کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔اُنہوں نے شرکاء کو مطلع کیا کہ ’’نوڈل افسروں کے لئے عوامی شکایات کے ازالے‘‘پر یہ صلاحیت سازی کا پروگرام ہر ضلع کے 25 نوڈل اَفسران کے ساتھ شروع ہونے والے تربیتی کورسز کا ایک سلسلہ ہوگا۔ موجودہ تربیتی کورس اِس سلسلے کا پہلا کورس ہے جس میں سری نگر ، بڈگام اور گاندربل اَضلاع کے 75 نوڈل اَفسران نے شرکت کی۔اُنہوں نے کہا کہ کل 3,000 نوڈل اَفسران کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے اِس پس منظر پر بھی بات کی جس کی وجہ سے ’’ نوڈل اَفسران کے لئے عوامی شکایات کے ازالے‘‘ پر تربیتی کورسوں کے اِس سلسلے کے اِنعقاد کی ضرورت تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ شفافیت پر زور دینے، نچلی سطح پر عوامی خدمات کی فراہمی اور جواب دہی نے عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو اَز سر نو تشکیل دینے کی ضرور ت ہے۔ اُنہوں نے ہندوستان میں شفافیت کے کلچر کو فروغ دینے میں معلومات کے حقِ قانون کے کردار پر روشنی ڈالی جسے جلد ہی جموںوکشمیر میں اَپنایا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ جے اینڈ کے امپارڈ کو مارچ 2022ء تک 4,000 پی آئی اوز، اے پی آئی اوز ، ایف اے اے کو تربیت دینے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ’’ لیفٹیننٹ گورنر کے ملاقات پروگرام ‘‘ نے جے کے آئی جی آر اے ایم ایس کو ایک ترغیب دی ہے جو کہ ایک شہری مرکوز استفساری پلیٹ فارم ہے جو شہریوں کو حکومت کے ساتھ براہِ راست بات چیت کرنے اور اَپنی شکایات کے اَزالے پر اَپنی رائے پیش کرنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔