جموں// جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے ماہور جنگلی علاقے سے 48 سالہ شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شام کو ماہور جنگلی علاقے میں 48 سالہ محمد شفیع ولد کالا گوجر کی لاش برآمد کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص 24 دسمبر کے روز بالن لانے کی خاطر جنگل گیا تھا تاہم بعد میں وہ گھر واپس نہیں لوٹا جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی اُن کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی جائے گی۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔