نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ- 19 کے 7,189 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اسی کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,47,79,815 ہو گئی ہے۔واضح رہےکہ جمعہ کو ملک میں 66 لاکھ 9 ہزار 113 کووڈ ٹیکے لگائے گئے اور اس کے ساتھ ہی مجموعی ٹیکہ کاری ایک ارب 41 کروڑ 1 لاکھ 26 ہزار 404 ہو گئی ہے۔مرکزی وزارت برائے صحت کی طرف سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے کل 415 کیسز درج کیے گئے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7286 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 23 ہزار 263 ہو گئی ہے ۔ اس دوران ایکٹو کیسز 484 کم ہو کر 77032 رہ گئے ہیں اور 387 مریضوں کی موت ہونے سے اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4,79,520 ہو گئی ہے۔ملک میں شفایابی کی شرح 98.40 فیصد، ایکٹو کیسز کی شرح 0.22 فیصد اور شرح اموات 1.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اس وقت ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز کیرالہ میں ہیں ۔ یہاں گزشتہ 24 گھ میں ایکٹو کیسز 1018 کم ہو کر 26265 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 3281 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5158423 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 342 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 46203 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔مہاراشٹر میں اس عرصے میں سب سے زائد 530 ایکٹیو کیسز بڑھنے سے ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 12108 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 12 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141404 ہو گئی ہے ۔ وہیں مزید 868 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے ان کی کل تعداد 6501243 ہو گئی ہے۔