سری نگر//سری نگر کے مگر مل باغ علاقے میں جمعے کے روز اقرا مسجد کے نزدیک مقامی لوگوں نے ایک قبرستان کی مٹی کی بھرائی کے دوران ایک گرینیڈ بر آمد کیا جس کو بعد میں پولیس نے ناکارہ بنا دیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مگر مل باغ میں اقرا مسجد کے ایک قبرستان کی مٹی کی بھرائی کی جا رہی تھی کہ اس دوران مقامی لوگوں نے ایک گرینیڈ بر آمد کیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا اور پولیس کی ایک پارٹی کو جائے موقع پر پہنچ گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم نے اس گرینیڈ کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔