اتل ڈولو کی جے کے ایل ایف سی شراکت داروں کو ہدایت
جموں//جموں و کشمیر اور لداخ فائنانس کارپوریشن ( جے کے ایل ایف سی ) کی 60 ویں سالانہ جنرل میٹنگ ( اے جی ایم ) کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری مالیات اٹل ڈولو نے آج کارپوریشن کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ ایک سوچی سمجھی کاروباری بحالی وضع کریں ۔ اس مالیاتی ادارے کی کھوئی ہوئی شان و شوکت کو بحال کرنے کیلئے منصوبہ بنائیں ۔ اے جی ایم میں ایم ڈی جے کے ایل ایف سی اجے کمار شرما ، ایگزیکٹو صدر جے اینڈ کے بینک ارون گنڈوترہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ شفاعت یحییٰ ، کارپوریشن کے شئیر ہولڈرز اور انتظامیہ نے شرکت کی ۔ سرینگر میں مقیم افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔اٹل ڈولو جو کارپوریشن کے چئیر مین بھی ہیں ، نے کارپوریشن کے ڈائریکٹرز اور انتظامیہ دونوں پر زور دیا کہ وہ ادارے کے مالیاتی اور انتظامی سیٹ اپ کا مطالعہ کریں اور اسے بحال کرنے کیلئے ایکشن پلان پر کام کریں ۔ اٹل ڈولو نے ان سے کہا کہ وہ اس عمل میں پیشہ ور افراد کو شامل کریں اور ایک اسٹریٹجک دستاویز کے ساتھ آئیں جو قابلِ غور ہو ۔ چئیر مین نے کارپوریشن سے ڈائریکٹرز کی خالی آسامیوں کو الیکشن کے ذریعے پُر کرنے کو بھی کہا ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ معروف ماہر اقتصادیات ، بینکرز یا چارٹرڈ اکاؤٹینٹ جیسے پیشہ ور افراد کو تلاش کریں جن کے پاس ملازمت حاصل کرنے کا تسلی بخش تجربہ ہو ۔ ڈولو نے کارپوریشن سے اپنے انسانی وسائل کو اچھی طرح سے استعمال کونے کو بھی کہا تا کہ ان کی مالی صحت میں خاطر خواہ ترقی ہو ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ مطلوبہ نتایج حاصل کرنے کیلئے مشن موڈ میں کام کریں ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اس تعاقب میں اپنی عقل اور متعلقہ قوانین سے فائدہ اٹھائیں ۔ اس موقع پر مسٹر ڈولو نے شئیر ہولڈرز کی ان کی تجاویز کی تعریف کی ۔ انہوں نے انتظامیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ اڈیٹرز کی تجاویز اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رپورٹ کو پڑھیں اور اس مالیاتی ادارے کی عمومی بھلائی کیلئے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کام کریں ۔ اختتام پر اے جی ایم نے کارپوریشن کی بیلنس شیٹ اور 31 مارچ 2020 کو ختم ہونے والی سال کے منافع اور نقصان کے بیان کے علاوہ مذکورہ سال کیلئے کارپوریشن کے کام کے بارے میں آڈیٹرز اور بی او ڈیز کی رپورٹ پر غور کیا اور اسے اپنایا ۔