اتوار, ستمبر ۲۴, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home کشمیر
پائین شہر میں شہری ہلاکت کے بعد سیکورٹی فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایت

Security personnel frisking

پائین شہر میں شہری ہلاکت کے بعد سیکورٹی فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایت

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
23/12/2021
in کشمیر
0
0
SHARES
23
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

سری نگر// سری نگر کے مرجان پورہ عید گاہ علاقے میں بدھ کی شام کو جنگجووں کی فائرنگ میں عام شہر ی کی ہلاکت کے بعد شہر خاص میں سیکورٹی کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شہر خاص کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جہاں پر مشکوک گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ عید گاہ میں شہری ہلاکت کے بعد پورے شہر کی سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ شہر خاص کے حساس علاقوں میں رات کا گشت بڑھانے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق شہری ہلاکت میں ملوث جنگجووں کو تلاش کرنے کی خاطر پائین شہر میں ہیومن انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کارلایا جارہا ہے تاکہ ملوثین کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ امکانی حملوں کو ٹالنے کی خاطر شہر خاص میں سیکورٹی فورسز کو چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں جبکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سخت اقدامات اُٹھانے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے ۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار جس نے جمعرات کے روز شہر خاص کے حساس علاقوں کا دورہ کیا، نے بتایا کہ خانیار سے لے کر صورہ تک جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس تھانوں کے نزدیک ناکے لگائے گئے ہیں جہاں پر راہگیروں کے ساتھ ساتھ مسافروں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔اُن کے مطابق دن بھر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہر خاص کے بعض علاقوں میں گشت لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔بتادیں کہ منگل کی شام کو صورہ میں سیکورٹی فورسز کی ناکہ پارٹی پر فائرنگ کے بعد بدھوار نماز مغرب کے بعد مرجان پورہ عید گاہ میں ایک عام شہری پر فائرنگ کا واقع پیش کیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز کو الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عید گاہ سری نگر میں عام شہری اور بجبہاڑہ میں پولیس آفیسر کی ہلاکت کے بعد جمعرات کے روز نئی دہلی میں مرکزی وزارت داخلہ کے سینئر عہدیداروں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔اس میٹنگ کے دوران وادی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور شہری ہلاکتوں پر روک لگانے کے حوالے سے کئی اہم فیصلے لئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پولیس چیف دلباغ سنگھ ، سی آئی ڈی سربراہ آر آر سیوین کے علاوہ سراغ رساں اداروں کے اعلیٰ آفیسران نے بھی شریک ہو رہے ہیں۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

اپنی پارٹی حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے خلاف 29 دسمبر کو خاموش احتجاج کریں گے

Next Post

نوین چودھری نے کے وی کے ، سکاسٹ جموں میں ایک روزہ نمائش و مظاہرے /کسان دیوس کا افتتاح کیا

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
نوین چودھری نے کے وی کے ، سکاسٹ جموں میں ایک روزہ نمائش و مظاہرے /کسان دیوس کا افتتاح کیا

نوین چودھری نے کے وی کے ، سکاسٹ جموں میں ایک روزہ نمائش و مظاہرے /کسان دیوس کا افتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
جموں وکشمیرمیں وقف اثاثوں کا نتیجہ خیز استعمال یقینی بنایا جائے گا

کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس کسی مذہبی شخصیت کا کاپی رائٹ نہیں ہوتا ہے: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

جموں وکشمیرمیں وقف اثاثوں کا نتیجہ خیز استعمال یقینی بنایا جائے گا

کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس کسی مذہبی شخصیت کا کاپی رائٹ نہیں ہوتا ہے: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

23/09/2023
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد ضبط:پولیس

کولگام میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد: پولیس

23/09/2023
کشمیر کے موجودہ حالات سے تمام لوگ پریشان/عمر عبداللہ

افسرشاہی میں نئی نسل کا مستقبل تاریک بن رہاہے:عمر عبداللہ

23/09/2023

خواتین کے ریزرویشن جیسے قانون بنانے کے لیے مکمل اکثریت والی مضبوط حکومت ضروری:وزیر اعظم مودی

23/09/2023

أخبار حديثة

جموں وکشمیرمیں وقف اثاثوں کا نتیجہ خیز استعمال یقینی بنایا جائے گا

کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس کسی مذہبی شخصیت کا کاپی رائٹ نہیں ہوتا ہے: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

23/09/2023
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد ضبط:پولیس

کولگام میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد: پولیس

23/09/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban