سری نگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج یہاں سری نگر میں کشمیر موٹرس ٹیکنیکل ٹریننگ اینڈ مینجمنٹ اِنسٹی چیوٹ، ایک پرائیویٹ آئی ٹی آئی کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر اَصغر سامون نے کہا کہ آئی ٹی آئی آنے والے وقتوں میں بہت اَچھا کردار اَدا کریں گے اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ اَپنی تربیت اور کاروباری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے کورسوں میں حصہ لیں۔اُنہوں نے متعلقہ اِداروں کو ہدایت دی کہ طلاب کے معیار کو بڑھانے کے لئے انہیں جدید ترین بنیادی ڈھانچہ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں ۔کشمیر موٹرس ٹیکنیکل ٹریننگ اینڈ مینجمنٹ اِنسٹی چیوٹ مکینک ( دو پہیہ او رتین پہیہ گاڑی) کمپیوٹر آپریٹرپروگرامنگ اسسٹنٹ اور مارکیٹنگ ایگزیکٹیو کورسوں کو پیش کرے گا۔