سری نگر// جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے لالچوک علاقے میں سی آر پی ایف کے ایک اہلکارکی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’منگل کی شام کو لالچوک کوٹ روڑ میں دوران ڈیوٹی 132بٹالین میں تعینات سی آر پی ایف اہلکار جس کی شناخت عرفان علی کے بطور ہوئی ہے کے سینے میں اچانک شدید درد پیدا ہونے کے باعث طبیعت ناساز ہو گئی‘۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار کو اپنے ساتھیوں نے فوری طورپر صدر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔