جمعہ, مارچ ۲۴, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home جموں
لیفٹیننٹ گورنر نے ذاتی اور ادارہ جاتی مسرتوں سے متعلق اے آئی سی ٹی اِی کے اِنڈکس ایپ ’’ یووَر وَن لائف ۔وائی او ایل ‘‘کا آغازکیا

لیفٹیننٹ گورنر نے ذاتی اور ادارہ جاتی مسرتوں سے متعلق اے آئی سی ٹی اِی کے اِنڈکس ایپ ’’ یووَر وَن لائف ۔وائی او ایل ‘‘کا آغازکیا

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
21/12/2021
in جموں, کشمیر
0
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ذاتی اور ادارہ جاتی مسرتوں سے متعلق اے آئی سی ٹی اِی کے اِنڈکس ایپ ’’ یور وَن لائف ۔ وائی او ایل ‘‘ کا کنونشن سینٹر جموں میں آغاز کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ’’ یووَر وَن لائف ‘‘ ایک ’’ میڈ اِن اِنڈیا ‘‘ ایپ ہے جو ذاتی اور ادارہ جاتی مسرتوں کا اشاریہ دکھائے گی اور تقریباً 12,000 اعلیٰ تعلیمی اِدارے اور زائد اَز 50لاکھ طلاب اِس سے مستفید ہوں گے۔ اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے تعلیمی اِداروں ، طلاب ، چیئرمین اے آئی سی ٹی اِی پروفیسر انیل ڈی سہسر بدھے اور یوگیش کوچر اور انوپ بنسل کی بانی ٹیم جو اے آئی سی ٹی اِی سے وابستہ ہیں ، کومبارک باد دی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مسلسل تکنیکی مداخلتوں اور تیز رفتار رابطے نے اِنسانی زندگی کے تقریباً ہر پہلو میں اِنقلاب برپاکیا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آج شاید ہی کوئی ایسا علاقہ ہو جہاں ڈیجیٹل اِنقلاب نہ پہنچا ہو۔اُنہوں نے کہا،’’ ٹیکنالوجی ایک بہترین رَسائی ہے ۔ ہمیں ڈیجیٹل تفاوت کو ختم کرنے اور آن لائن ذرائیوں اور آف لائن تعلیم کی اقدار کے درمیان ایک توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ایسا نظام بنانے کی ضرورت پر زور دیا جہاں ڈیجیٹل اور قدرتی دریا مقابلہ نہ کریں بلکہ ایک دوسرے کی تکمیل کریں۔اُنہوں نے کہا،’’ پرانے زمانے جس طرح سے قدرتی ندیوں کے کنارے تہذیب اور بازاروں نے ترقی کی ،اِسی طرح 21ویں صدی میں ہم ڈیجیٹل ندی کے کنارے ایک مکمل تہذیب دیکھ سکتے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹیکنالوجی کمپنیاںاور سوشل میڈیا کمپنیاں نئی تہذیب کی علامت بن گئی ہے۔‘‘ یفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پانچ برس پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ عوام سے متعلقہ تمام خدمات گھر بیٹھے دستیاب ہوں گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ کووِڈ کے باوجود سکول ، یونیورسٹیاں ، کالج سافٹ ویئر کی مدد سے چل رہے تھے۔اُنہوں نے زو ردے کر کہا ِ’’ نئی ٹیکنالوجی نے سہولیتیں پید ا کی ہیں لیکن یہ اِس بات پر منحصر ہے کہ صارف اسے کس طرح استعمال کر تا ہے ۔ ہمارے ہاتھ میں مزید طاقت آگئی ہے اور یہ سوچنا بہت ضروری ہے کہ نوجوان پود اِس طاقت کو کس طرح استعمال کرتی ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ آل اِنڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے تمام اعلیٰ تعلیمی اِدارے خود کو کووِڈ کے بعد کی دُنیا کے لئے تیار کر رہے ہیں ۔ بیرونی اور اندرونی طور پر ’’ یور وَن لائف ‘‘ ایپ کا آغاز تنائو سے پاک کیمپس اور تنائو سے نجات کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنے نے آل اِنڈیا کونسل فارٹیکنیکل ایجوکیشن پر زور دیا کہ وہ ملک کے سب سے خوش کن کالجوں کی درجہ بندی کو ادارہ جاتی بنانے پر غور کرے ، جیسا کہ امریکہ میں کیا جاتا ہے جہاں مختلف ریاستوں سے 25 اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کا اِنتخاب کیا جاتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا،’’ ایک قدم کہاوت ہے کہ خوشی ہی اَصل دولت ہے اور اگر آپ کیمپس میں خوش ہیں تو آپ کی کارکردگی میں زبردست اِضافہ ہوگا۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے نئی تعلیمی پالیسی میں ٹیکنالوجی اور اَخلاقی اَقدار کے درمیان مساوی توازن برقرار رکھنے پر خصوصی زور دینے ،یوگا اور فٹنس کو ہماری زندگی کا لازمی حصہ بنانے کے لئے انتھک محنت کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکر یہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان کی رہنمائی میں تعلیمی شعبے میں اِصلاحات کی جارہی ہیں جس میں طلباء کو اِنڈسٹری 4.0 کی ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت ، مشین لرننگ ، بلاک چین ، بگ ڈیٹا اینالیسس ، 3ڈی ، ورچیول رئیلٹی ، کوالٹی اور ایتھیکل ویلیوز ایجوکیشن کے ذریعے تربیت دینے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ایک اہم بات کی سفارش کی گئی ہے کہ طلباء کو ان کی دلچسپی کے مطابق تعلیم دی جائے۔ تمام طلباء اور پیشہ ور اَفراد کے روزمرہ کے معمولات میں مطالعہ اور پیشہ ورانہ زندگی میں درکار توازن پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ’’ یووَر وَن لائف ایپ‘‘ اور نئی تعلیمی پالیسی جیسے اِقدامات ڈیجیٹل اور قدرتی دونوں ندیوں کا مجموعہ ہیں جو تمام طلباء کی مجموعی فلاح پر زور دیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ آج علمی معیشت میں انسانی سرمایہ سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ ہمیں اپنے انسانی سرمائے کو ملک کی ترقی کے لئے استعمال کرنا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹی آف ایتھنز کی پروفیسر فوبی کونڈوری کا شکریہ اَدا کیا جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے نیٹ ورک ، یورپ کی شریک چیئر بھی ہیں ، انہیں مبارک باد اور جموں وکشمیر سے خوشی ایپ کے اجرا کو تسلیم کرنے پر شکریہ اَد اکیا۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس کی حمایت ’’ یووَر وَن لائف ۔ یو او ایل ‘‘ ٹیم کے لئے ایک ترغیب ہوگی جو انہیں طلباء کی زندگیوں میں حقیقی خوشی لانے کی ترغیب دے گی۔اِس موقعہ پر چیئرمین اے آئی سی ٹی اِی پروفیسر انیل ڈی سہسرا بدھے نے خوشی ایپ کی اہم خصوصیات اور فوائد پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ یووَر وَن لائف ‘‘ ایک ایسا ذرائع ہے جو خوشیوں کو جوڑتا ، کیلیبر یٹ کرتا اور مناتا ہے۔انہوں نے ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں تکنیکی تعلیم کو بہتر بنانے میں اے آئی سی ٹی اِی کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جس میں اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ، طلاب کے باہمی تعامل کے پروگراموں کے علاوہ عالمگیر انسانی اقدار کو فروغ دیا گیا۔اِس موقعہ پر ایپ کے بانی ایس ایچ یوگیش کوچر نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیا اور ایپ کی خصوصیت پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر انشو کٹاریہ چیئرمین آرینس گروپ آف کالجز چندی گڈھ اور صدر فیڈریشن آف سیلف فنانسنگ ٹیکنیکل اِنسٹی چیوٹ ٹیو شنز کے علاوہ بڑی تعداد میں طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اَفراد ایپ کے آغاز کے موقعہ پر موجود تھے۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

حد بندی کمیشن کی مجوزہ رپورٹ کسی بھی صورت میں قبول نہیں/الطاف بخاری

Next Post

این ایس ڈی کا ڈرامہ اِن ایجوکیشن ورکشاپ سری نگر میں شروع

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
این ایس ڈی کا ڈرامہ اِن ایجوکیشن ورکشاپ سری نگر میں شروع

این ایس ڈی کا ڈرامہ اِن ایجوکیشن ورکشاپ سری نگر میں شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
اوڑی میں ایل او سی پر اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات بر آمد/پولیس

انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے/ڈاکٹر درخشاں اندرابی

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

اوڑی میں ایل او سی پر اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات بر آمد/پولیس

انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے/ڈاکٹر درخشاں اندرابی

24/03/2023
مارگن ٹاپ اننت ناگ سے وارون کشتواڑ کی اور پیدل سفر کرنے والے چھ افراد لاپتہ ہو گئے

جموں : ماں بیٹی پراسرا ر طور پر لاپتہ، تلاش جاری

24/03/2023
اروناچل میں ہندوستانی نوجوان کا اغوا تشویشناک:راہل

مودی سرنام تبصرہ معاملے میں راہل گاندھی کو دو سال کی قید، ضمانت منظور

24/03/2023
کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

24/03/2023

أخبار حديثة

اوڑی میں ایل او سی پر اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات بر آمد/پولیس

انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے/ڈاکٹر درخشاں اندرابی

24/03/2023
مارگن ٹاپ اننت ناگ سے وارون کشتواڑ کی اور پیدل سفر کرنے والے چھ افراد لاپتہ ہو گئے

جموں : ماں بیٹی پراسرا ر طور پر لاپتہ، تلاش جاری

24/03/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban