جموں//انفو//آئی اے ایس آفیسرز ویوز ایسوسی ایشن ( آئی اے ایس او ڈبلیو اے ) نے آج یہاں گورنمنٹ مڈل سکول دودھی گُجر کالونی چھنی میں طلبا میں اسٹیشنری اور کھیلوں کا سامان تقسیم کیا ۔ اس موقع پر آئی اے ایس او ڈبلیو اے کی صدر امیتا مہتا نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے خوابوں کو پورے دل سے پورا کریں کیونکہ محنتی اور لگن والے طلباء کی کامیابی کی کوئی حد نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دستیاب انفراسٹرکچر اور مواقع کو مکمل طور پر استعمال کریں ۔ انہوں نے ہر ایک طالب علم سے ان کے مقاصد اور مشاغل کے بارے میں پوچھا ۔ انہوں نے تاکید کی کہ وہ آسمان کے ستاروں کی طرح چمکنے کیلئے اپنے وقت کا بہترین استعمال کریں ۔ انہوں نے طلباء اور اساتذہ دونوں کو موسیقی اور فن سیکھنے اور تلاش کرنے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر مڈل سکول کے طلباء نے رقص اور گانے کا پروگرام پیش کیا جسے وہاں موجود تمام افراد نے سراہا ۔ بعد ازاں اراکین نے اسکول کے کلاس رومز اور لیب کا دورہ کیا اور طلباء میں اسٹیشنری ، کتابیں اور کھیلوں کا سامان تقسیم کیا ۔