خالی اسامیوں کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ضرورت/سہیل میر
سرینگر//پرگتشیل جن مورچہ کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ پارٹی کے نیشنل وائس پریزیڈنٹ شری سہیل احمد میر کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جس میں پارٹی کےسینئرلیڈران اور عہد دران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران تنظیمی عمور کے ساتھ ساتھ وادی کی موجودہ سیاسی صورتحال تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پرگتشیل احمد میر نے اپنے خطاب کے دوران تمام ورگران اور عہد داران پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ جڑھ جائیں اور عوامی مسائل کی جانکاری حاصل کر کے اعلیٰ افسران کی نوٹس میں لاکر انہیں حلا کرانے کی بھر پور کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ پردیشیل جن مورچہ پارٹی کا موقف ہے کہ پارٹی بلا امتیاز جموں وکشمیر کے اطراف واکناف میں ترقی کے لئے کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بڑھتی بے روزگاری ایک سنگین مسئلہ ہے جس کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے موجودہ سر کار سے مطالبہ کیا کہ سرکاری اداروں میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بھرتی عمل میں لائی جا نی چاہئے۔شری سہیل احمو میرکسی کا نام لئے بغیر کہا کہ یہاں کی علاقائی سیاسی جماعتیں جانتی ہیں کہ وہ اپنا میدان کھوچکی ہیں اور لوگوں پر اُنہیں مزید کوئی بھروسہ نہیں رہا، اِنہوں نے ووٹ بنک کی خاطر جذباتی نعرے لگاکر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اس کا خمیازہ ان سب کو اٹھانا پڑےگا۔موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات ناگزیر ہیں۔ اِن انتخابات کے انعقاد میں مزید تاخیر نہیں کی جانی چاہئے، لوگ بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور بیروکریسی کو کوئی پرواہ نہیں، جوابدہی ہونا لازمی ہے اور یہ جموں وکشمیر کے اندر منتخب حکومت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اُن کی جماعت اقتدار میں آئی تو سرکاری محکمہ جات میں خالی پڑی تمام آسامیوں کی فاسٹ ٹریک بھرتی عمل میں لائی جائے گی اور سماج کے کمزور طبقہ جات کی فلاح و بہبود کی طرف خصوصی توجہ دی جائےگی۔انہوں نے موجودہ سر کاری کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا سر کار نے ملک بھر میں کئی فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں جو کہ قابل تعریف ہیں لیکن جموں و کشمیر کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیوں نکہ یہاں کے لوگوں نے کافی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر میں ناساز گار حالات اور عالمی وبا کی وجہ سے لوگوں کی اقتصادی حالات کافی خراب ہیں اسلئے یہاں کی عوام کیلئے مفت بجلی، راشن اور مفت پانی کا اعلان کیا جانا چاہئے۔اس حوالے سے ان کے ہمراہ پارٹی کے کئی عہدداروں نے دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا بھی دیا تھا اورحکمرانوں کو ایک میمو رنڈم بھی پیش کیا تھا۔انہوں نے سر کار سے پُر زور اپیل کی کہ جموں و کشمیرخاص کر وادی کشمیر میں موسم سر ما کے دوران مہنگائی بے قابو ہو جاتی ہے جس کا سیدھا اثر عام آدمی پر پڑتا ہے اور حکام مہنگائی کو قابو کرنے میں کوئی خاص توجہ نہیں دینے ہیں۔انہوں نے موجودہ سر کار سے اپیل کی کہ وبائی بیماری کی وجہ سے وادی میں سیاحت سےجڑے ہوئے افراد کافی متاثر ہوئے ہیں ان کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جا چائے تاکہ وہ مشکلات سے دو چار نہ ہو جائیں۔اس میٹنگ میں دیگر عہد داران کے علاوہ جنرل سیکریٹری شری بشیر احمد گوگلو اور وائس پریزیڈنٹ شری شکیل احمد داتا اور یوتھ آرگنائزر شری عمر میر نے شرکت کی۔