نئی دہلی//نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے پہلی منعقد کی جارہی قومی سطح کی کھیلوانڈیا خاتون ہاکی لیگ (انڈر21) کا بدھ کے روز دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاح کیا۔ٹھاکر نے پہلی بار قومی سطح کی کھیلوانڈیا لیگ کے انعقادکے لئے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) اور ہاکی انڈیا کو مشترکہ طور پر مبارک باد دی۔ انہوں نے ان لیگز کی اہمیت کے بارے میں کہا، “ہمارے تمام کھلاڑی سال بھر بہت مشکل ٹریننگ لیتے ہیں، لیکن ایتھلیٹوں کے لئے یہ بہت اہم ہے کہ وہ مسابقت کا خاطرخواہ تجربہ حاصل کریں، اگر انہیں مستقبل میں بڑے مقابلوں کے لیے خود کو تیار کرناہے،اس لئے پورے سال ایتھلیٹوں کو مسابقتی تجربہ دینے کے لیے اس طرح کی لیگ کا انعقاد اہم ہے۔وزیر کھیل نے کہا کہ بعد میں کھیلوں کے دیگر شعبوں کے لیے بھی لیگز کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2015 کے بعد دھیان چند اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والا یہ پہلا بڑا ایونٹ ہے۔ اس افتتاحی تقریب میں مسٹرٹھاکر کے ساتھ مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل نسیتھ پرمانک، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اواے) کے صدر نریندر بترا اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کو دہراتے ہوئے، پرمانک نے کہا، "ہم وزیر اعظم مودی کی دور اندیش قیادت میں اس لیگ کے ذریعے چیئر فار انڈیا کی مہم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ بہت سے نوجوان کھلاڑی ہیں جنہیں ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہم کھیل کے میدان میں اپنا پرچم بلند رکھیں۔بترا نے کہا، ’’میراماننا ہے کہ ہاکی کو ہندوستان کے ہر حصے تک لے جانے کے لحاظ سے یہ لیگ حیرت انگیز کام کرے گی۔ یہ ایک بڑا اقدام ہے۔ پچھلے پانچ یا چھ سالوں میں ایس اے آئی اور وزارت کھیل کی طرف سے تعاون بہت زیادہ رہا ہے اور اس مثبت رویے نے اس سال کے اولمپک میں ہاکی کے لیے بہت اچھا نتیجہ حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ٹورنامنٹ کے 15 سے 21 دسمبر تک ہونے والے پہلے مرحلے میں کل 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پہلے مرحلے کے دوران 42 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے کے مقابلے اگلے سال کے آغاز میں کھیلے جائیں گے۔ جیتنے والوں کو 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ وزارت کھیل اور ہاکی انڈیا کی طرف سے 15-15 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔